5 ستمبر 2011 - 19:30

سعودي عرب کي شہزادي بسمہ بنت سعود نے آل سعود خاندان ميں پائي جانے والي بدعنوانيوں کا پردہ فاش کيا ہے -

ابنا: سعودعرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزيز کي بيٹي شہزادي بسمہ نے اپنے تازہ ترين بيان ميں کہا ہے کہ ايک ايسے وقت جب مکہ مکرمہ کے اکثرباشندے غربت و افلاس ميں زندگي بسر کررہے ہيں آل سعود خاندان اپنے لئے بڑے بڑے محل اور کلب بنوانے ميں لگا ہوا ہے -

بسمہ بنت سعود نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف ميں توسيع کے پروجيکٹ سے چارسو ملين ڈالر کي رقم خرد برد کي گئي ہے - انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں خانہ کعبہ کے آس پاس توسيع اور خانہ کعبہ ميں دنيا کي سب سے بڑي گھڑي لگانے کے پروجيکٹ ميں چار سو ملين ڈالر سے زيادہ کا خرد برد کيا گيا ليکن اس خبر کو سينسر کرديا گيا ہے اور حتي سعودي عرب کے فرمانرواء نے بھي اس پر ايک لفظ منہ سے نہيں نکالا -

سعودي شہزادي بسمہ بنت سعود نے بتايا کہ اگر ہم مکہ مکرمہ کي سڑکوں اور گليوں کا دورہ کريں تو ہميں بہت ہي آساني سے بڑي تعداد ميں فقير و غريب لوگ نظرآجائيں گے جو بھوکے ہيں اور جن کا کوئي پرسان حال نہيں ہے -

سعودي شہزادي بسمہ بنت سعود نے کہا ہے کہ مالي بدعنواني کے ايسے بے شمار کيس ہيں جنھيں سعودي شہزادے جانتے ہوئے بھي سعودي بادشاہ کو نہيں بتا تے.............

/169